ایمل ولی خان

الیکشن کنٹرول کرکے ہمیں دیوار سے لگا دیاگیا ہے،ایمل ولی خان

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کنٹرول کرکے ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے ‘8فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف صوابی کے لوگوں نے اعلان جنگ کردیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن چوک صوابی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘احتجاج میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین شریک تھے ۔
ایمل ولی خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یاست اور اسٹبلشمنٹ کے گندے کھیل کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ‘پاکستان کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو معلوم ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے ہاتھ سیاست میں ملوث ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہم سے ووٹ کی طاقت لینا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے خون بہنانے کو بھی تیار ہے ‘میڈیٹ چوری کرنے والے پیدائشی چور ہیں ۔
آج سے عوامی نیشنل پارٹی محمد علی جناح کے تحریک کا اغاز کر رہی ہے ا‘باچا خان اور ولی خان سے لیکر آج تک ہم جیل کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی طاقتور کی سیاست نہیں کرتی یا طاقتور کی مرضی سے نہیں چلتی ‘ ان لوگوں نے الیکشن کنٹرول کرکے ہمیں دیوار سے لگا دیا ہے ‘اب ہم ان سب کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے ۔
عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی اعلیٰ تر مفاد میں اب اس نظام کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ‘آئیں عہد کرتے ہیں کہ اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑے تو بھی ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری