دیر چترال شاہراہ

برفباری کے باعث بند دیر چترال شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

ویب ڈیسک :برفباری کے باعث بند دیر چترال شاہراہ دو دن کے بعد چھوٹی گاڑیوں کےلئے کھول دی گئی
این ایچ اے کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں اطراف برف باری کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی۔
لواری ٹنل میں برف ہٹانے کا عمل کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق لواری ٹنل میں تین فٹ برف پڑنے سے سینکڑوں چترالی مسافر پھنس گئے تھے ۔
این ایچ اے کی بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے