ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت یاد رہے گی، سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت یاد رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا۔ ملک کا مستقبل داو پر لگا دیا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پہلے سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کی اصطلاح استعمال ہوتی رہی ہے جبکہ اب ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کا تذکرہ بھی زبان زدعام ہے۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت یاد رہے گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، لائیڈ آسٹن