چترال دیر روڈ دو روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

ویب ڈیسک: دیر بالا اور آس پاس کے علاقوں میں حالیہ برف باری کے باعث تمام راستے بند تھے جس کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو رہا تھا۔
این ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لواری ٹنل میں برف ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے باعث چترال دیر روڈ دو روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چترال دیر روڈ برفباری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا ۔ لواری ٹنل میں تین فٹ برف پڑنے سے سینکڑوں چترالی مسافر پھنس گئے تھے۔
یاد رہے کہ چترال دیر روڈ دو روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی