کاٹلنگ، بارش کے پانی میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کاٹلنگ کے علاقہ پیپل میں چار کمسن بچے کھیلتے ہوٸے گھر کے قریب بارش کے پانی میں گر گٸے ، پانی ایک جگہ تالاب کا منظر پیش کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پانی میں گرنے سے 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ مشال کی عمر 5 سال جبکہ دانیال کی عمر 3 سال تھی۔
یاد رہے کہ بارش کے پانی میں‌گر کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، چودھری پرویز الہٰی