متنازعہ مینڈیٹ پر استحکام کیسے لایا جا سکتا ہے؟ جے یو آئی ف

ویب ڈیسک: جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہوئیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متنازعہ مینڈیٹ پر استحکام کیسے لایا جا سکتا ہے؟۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھ اکہ 2024 کے انتخابات 2018 کے مقابلے میں زیادہ شرمناک تھے کیونکہ ان انتخابات میں بڑی سیاسی جماعتیں خود ناراض ہیں، بلوچستان میں نشستوں کی منڈی لگی ہوئی تھی جو دونوں ہاتھوں سے سمیٹی جا رہی تھِیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل ہی ملکی مفاد میں ہے، مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو ضروری ہونا چاہئے۔
رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ متنازعہ مینڈیٹ پر استحکام کیسے لایا جا سکتا ہے؟ سیاسی عدم استحکام کی بدولت معاشی استحکام کیسے لایا جا سکتاہے؟ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ