سندھ ہائیکورٹ، ٹوئٹر سمیت تمام بند ایپس بحال کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ٹوئٹر اور انٹرنیٹ سمیت دیگر اپیس کی بندش کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے پی ٹی اے پر سخت اظہار برہمی کیا۔
سماعت کے دوران وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے وزارت اطلاعات کو ہدایت دی۔ ہمیں جو ہدایات ملیں اس کے نطابق عمل کرتے ہوئے ہم نے انٹر نیٹ سروس انتخابات والے دن بند کی تھی۔
عدالت سے استفسار کیا کہ انتخابات والے دن انٹر نیٹ سروس کس کی ہدایت پربند کی گئی؟ آپ نے وزارت داخلہ سے ملنے والی ہدایات کا لیٹر فائل کیا ہے، جمہوری عمل کو چلانے کے لئے کس چیز کے سیکورٹی خدشات ہیں؟۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے تحریری جواب میں کیا لکھا ہے اس میں 9 مئی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ آپ نے کسی کو بھی الیکشن مہم چلانے نہیں دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورت کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا الیکشن کروایا ، پوری دنیا میں واہ واہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اس سے پہلے کہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں اسے ٹھیک ک رنے کی کوشش کریں۔
بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے