اہم مذاکرات

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان اہم مذاکرات آج ہوں گے

ویب ڈیسک:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ نواز کے درمیان حکومت سازی پر آج اہم مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے، ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظورجھوٹی خبرپر30لاکھ ہرجانہ ہوگا