عرفان صدیقی

آئی ایم ایف کے دروازے پرجانا مجبوری ہے ،عرفان صدیقی

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آئی ایم ایف کے دروازے پرجاناہماری مجبوری بن چکی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ معیشت بہت گر چکی ہے، ہم دوسروں کے دستِ نگر ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے اندر انتشار اور بے امنی کی فضا ختم کرنا بھی چیلنج ہے، ابھی وزیرِ خزانہ یا دیگر وزارتوں سے متعلق معاملہ طے نہیں ہوا۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا چکے تھے، وزارتِ خزانہ سے متعلق فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی