علی محمد خان

پارٹی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کا نقصان ہو،علی محمد خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کبھی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ملازم کی 100 مجبوریاں ہوتی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی کئی مجبوریاں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن سے معافی کے عمل کی مذمت نہیں کرتا، سب کو علم ہے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ایسی تاریخ نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین اتنے بڑے انکشافات کرتے ہوں۔
آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو اور جمہوریت ڈی ریل ہو۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی