بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ اس عمل سے بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمنی ثابت ہو گئی جبکہ ان کے خط سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد حکومت سازی ایک مشکل مرحلہ ہے، دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر حکومت بن رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم کام ملکی معاشی صورتحال سنبھالنا ہے کو کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت ملک سے غربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی