نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، نور ولی نامی شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ خوشمقام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزدوری کے لیے جانے والے نور ولی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے خلاف علاقے کے عوام نے نور ولی نامی شخص کی نعش تارو جبہ میں جی ٹی روڈ پر رکھ کر روڈ احتجاجی طور پر بلاک کر دیا۔
اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نور ولی نامی شخص مزدوری کے لئے موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ کڑوی روڈ پر اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب