ریمانڈ میں توسیع

9مئی کیس:صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک:9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تھانہ شاد مان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد