ریٹائرمنٹ کی عمر

سرکاری ملازمین کےلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری

ویب ڈیسک:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی ۔
پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے رضا مندی ظاہر کردی ۔
وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو یکسر مسترد کردیاگیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائے گی۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان