مردان تعلیمی بورڈ

مردان تعلیمی بورڈ کے چیئر مین کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے مردان تعلیمی بورڈ کے چیئر مین کو تبدیل کرتے ہوئے اس عہدے کا اضافی چارج کمشنر مردان کے حوالہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین مردان فرید خٹک کے حوالے سے مختلف شکایات تھیں اور اس کی چھان بین کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک انکوائری بھی کرائی گئی تھی ۔
اس سلسلے میں رپورٹ کا انتظار تھا تاہم بدھ کے روز محکمہ انتظامی امور نے انہیں عہدے سے ہٹادیا ہے ۔
ان کی جگہ تعلیمی بورڈ کے چیئر مین کا اضافی چارج کمشنر مردان شوکت علی یوسفزئی کے حوالہ کردیا گیا ہے سابق چیئر مین کو ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری