نعش برآمد

لکی مروت میں پولیو ورکر کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے سب ڈویڑن بیٹنی کے علاقے فرید خیل میں نوجوان کی نعش برآمد ہوئی،بتایا جا رہا ہے کہ مقتول غنی الرحمان پولیو ورکر تھا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان غنی الرحمان کل سے لاپتہ تھا‘نعش رات کو سب ڈویڑن بیٹنی کے علاقے فرید خیل میں گھر والوں کو ملی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان غنی الرحمان کی نعش تجوڑی ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر