پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے فضل الرحمن سے وزارت عظمیٰ کاووٹ مانگ لیا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد،قومی اسمبلی میں سپیکر،ڈپٹی سپیکر ، اور وزارت عظمیٰ کے لئے ووٹ مانگ لیا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب ، اسد قیصر ، عامر ڈوگر، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ ، ڈاکٹر امجد جنید اکبر اور علی خان جدون شامل تھے ۔
جے یو آئی کی جانب سے حاجی غلام علی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، محمد اسلم غوری ، مولانا امان اللہ ، مفتی ابرار ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوں اور یہ ہمارا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی