کرک، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس دوران 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں آپریشن کیا، انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ