نجی سکولوں کے حوالے سے پرچہ فیس مقرر کرنے کی شکایات

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ سکولوں نے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلیں اور آج سے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کے سالانہ امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔
اس دوران بچوں سے پرچہ فیس یعنی پیپر منی کے نام پر بھی پیسے بٹور لئے گئے ہیں۔ چھوٹی کلاسوں کے بچوں سے پانچ سو روپے جبکہ بڑی کلاسوں کے بچوں سے ایک ہزار روپے پیپر منی کے نام پر لئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو اس بات کاپابند بنایاجائے کہ وہ بچوں سے غیر ضروری فیسیں وصول نہ کرے۔
والدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف بچوں کی بھاری فیسیں اداکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب آئے روز فیس وصولی کیلئے نوٹس بھجوائے جارہے ہیں۔
والدین نے پرچہ فیس سمیت دیگر اخراجات میں‌کمی سمیت پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کو ختم کرکے شفاف نظام رائج کرنے کامطالبہ کردیاہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی 11مقدمات میں ضمانت منظور