موسم کی خرابی کےباعث مالاکنڈ اور ہزارہ میں پولیو مہم ملتوی

ویب ڈیسک: موسم کی خرابی کے باعث مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں انسداد 2 دنوں کیلئے پولیو مہم ملتوی کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔
آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم موسلادھار بارش، سیلاب اور برف باری کی وجہ سے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 2 دنوں کےلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب پولیو مہم 5 مارچ سے شروع ہو گی جبکہ پشاورسمیت دوسرے اضلاع میں مہم کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے اوراتوارکی چھٹی کے روزبھی بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے 2 دنوں کیلئے پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان نے ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا