ضلع کرم میں برفباری اور بارش، رابطہ سڑکیں بند

ویب ڈیسک: پاراچنار سمیت ضلع کرم کے پیشتر علاقوں پر برفباری اور بارشں سے تحصیل وسطی کرم میں رابطہ سڑکیں بند ہوگٸی ہیں۔
سینٹرل کرم میں تین فٹ برف پڑی جس سے وسطی کرم اروازہ سے ڈانڈ پاٸندے سڑک 5 دن سے بند ہے۔
رابطہ سڑکیں بند ہونے سے اہالیان علاقہ محصور ہو کر رہ گٸے ہیں۔ اس صورتحال پر اہالیان علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان سڑکوں کو فوری کھولنے کا انتظام کیا جائے۔
برفباری اور بارش سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ گھروں میں راشن تک ختم ہورہا ہے۔
حالیہ بفرباری اور بارش سے علاقے میں سکول بند ہیں جبکہ سڑکیں بند ہونے سے مریضوں کو علاج کیلٸے بھی نہیں لے جایا جا سکتا۔
ان صورتحال پر اہالیان علاقہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر رابطہ سڑکوں کو کھولنے کا بندوبست کرے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا