تخت بھائی، پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقہ پیرسدو میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلحہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئِی ۔ واقعہ میں پولیس اہلکار زوہار ولد قیوم شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے کوئک رسپانس دیا اور سرعت کے ساتھ جائَے وقوعہ پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا جہاں پر حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ایم ایم سی مردان منتقل کردیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان ، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے انکار