نشستیں خالی قرار

خیبر پختونخوا کے 22اضلاع کی 35بلدیاتی نشستیں خالی قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی 35بلدیاتی نشستیں خالی قرار دیدیں ،22اضلاع کی 35بلدیاتی نشستیں منتخب نمائندوں کے انتقال یا پھر استعفیٰ کے باعث خالی قرار دی گئی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کی ویلج کونسل محمد زئی کے ملک لال شیر، خلی زئی کے کفایت اللہ، گلشن آباد کے ذوالفقار محمود، برھان خیل کے نصر اللہ، نوشہرہ کی ویلج کونسل چوکی ممریز کے ابراہیم شاہ، چارسدہ کی عزیز آباد کے احمد علی جان، مردان کی کاٹلنگ ٹو کے لائق نوازکی نشست خالی قرار دے دی گئی ۔
صوابی کی چک نودیہہ کے یوسف علی، کالو خان کے عادل خان، سرد چینہ کے انور زیب، کرک کی پلوسئی سر کے شوکت علی، ہنگو کی مسلم آباد کے شاہ ابوتراب، لکی مروت کے جدوخیل کے عمران اللہ، گرزئی کے رفید اللہ، شمالی وزیرستان کی ایدک تھری کے رحم راشد، ڈی آئی خان کے بیل کوٹ شریف کے سید محمد جوادکی سیٹ بھی خالی قرار دے دی گئی ۔
ٹانک کی محب اللہ صابر آباد کے شاہ فہد انصاری، ایبٹ آباد کی نیبر ہڈ ملک پورہ کے عمران خان، باغان کے خالد رحمن، مانسہرہ کی گندھیان چٹی گھاٹی کے امجد، بٹگرام کی گدری کے نیاز محمد، کولائی پالس کی گلی باغ کے مروت، سوات کی چپریل کے عمران اللہ، ٹانٹو بانڈہ کے حامد الرحمن بھی خالی قرار دے دی گئی ہے ۔
شانگلہ کی بنڑ کے نور اللہ، ڈونئی کے ایوب خان، بونیر کی نوے کلی کے سید عالم شاہ، کوگا کے جاوید اقبال، اپر دیر کی اوسرائی کے قادر گل، لوئر دیر کی سدبرکلے کے مبارک شاہ، رحیم آباد کے عمر بادشاہ، باجوڑ کی ٹوپ کے شاکر اللہ اور چمرکند کے نور شاہ کی نشستیں خالی قرار دیدی گئی ہیں ۔
مجموعی طور پر 27نشستیں منتخب نمائندوں کے استعفے اور 7نشستیں نمائندوں کے انتقال کے باعث خالی ہوئیں ایک نشست ابتداسے خالی قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کا شوکار نوٹس جاری