فیس بک اور انسٹاگرام سروسز فارم 45 کی وجہ سے بند تھیں؟

دنیا بھر میں فیس بُک، انسٹا گرام، میسنجر وغیرہ کی بندش سے جہاں ایک طرف صارفین تشویش کا شکار ہوئے تو دوسری طرف واٹس ایپ پر جھوٹی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔
گزشتہ روز جب فیس بک اکاؤنٹس ہونے لگے تو پہلے تو کسی کو سمجھ نہیں آیا کہ اچانک ایسا کیسے ہوگیا تاہم دھیرے دھیرے مختلف افواہیں جنم لینے لگیں۔
کئی صارفین نے شارک کا حوالہ دیا تو کئی نے الیکشن کمیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں مورد الزام ٹھہرایا۔
بعض صارفین مسلسل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منسوب ایک پرانی خبر بھی شیئر کرتے رہے۔
میٹا کی بعض سروسز بند ہونے کے بعد صارفین نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی واٹس ایپ گروپس میں افواہیں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
گزشتہ روز جب فیس بُک سے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونا شروع ہوئے تو صارفین نے اسے صرف پاکستان کا مسئلہ قرار دیا جبکہ درحقیقت میٹا کی بعض سروسز پوری دنیا میں متاثر تھیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی انٹیلی جنس افسر مستعفی

اسی طرح ایک خبر یہ بھی گردش کرتی رہی کہ فیس بک اور دیگر سروسز کی بندش کے پیچھے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے فارم 45 کارفرما ہیں۔
اس سلسلے میں میٹا نے تاحال سروسز کی بندش سے متعلق باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا۔
اسی طرح مارک زکر برگ نامی ایک ویریفائیڈ ایکس اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جاتا رہا جو دراصل ایک پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔
واٹس ایپ گروپس میں ایک بے بنیاد خبر یہ بھی گردش کرتی رہی کہ بحیرہ احمر میں آبدوز کی وجہ سے کیبلز کو نقصان پہنچا ہے۔ اس خبر میں ہانگ کانگ کی ایک انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کمپنی کا حوالہ دیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  چترال، چلم جوشٹ کا تاریخِ تہوار وادی رمبور میں شروع، سیاحوں کا رش