آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات کا آج سے آغاز

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کی وزارت خزانہ کے مابین قرض پروگرام کے حوالے سے 4 روزہ مذاکرات کا آج آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارت خزانہ پہنچنے پر آئی ایم ایف وفد کا تعارفی سیشن کرایا گیا۔ 4 روزہ مذاکرات میں موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کیلئے پاکستان نے اہداف پورے کرلیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت آج شروع ہو گی جو 18 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان سے قرض پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام میں مزید کوئی شرط عائد ہوگی نہ ہی کوئی نیا منی بجٹ آئے گا۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی