بٹگرام، مسلح افراد کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں حق دوسرا زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بٹگرام میں مسلح افراد نے عین افطاری سے چند منٹ پہلے دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسر اشدید زخمی ہو گیا۔
۔ تھانہ شملائی کے حدود ہل میں افطاری سے پندرہ منٹ قبل مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کا نشانہ بنا ۔
فائرنگ سے ایک حکیم موقع پر جاں بحق جبکہ سردار نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
واقعے کی خبر ملتے ہی تھانہ شملائی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو پوسٹمارٹم اور زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا ۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو رہا ہے ۔ تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا