سابق پولیس اہلکار قتل

بنوں :نیو سبزی منڈی کے قریب سابق پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک: بنوں میں نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سابق پولیس اہلکار قتل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق 45سالہ مہتاب سکنہ ڈانڈی اسماعیل خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول کو پولیس سے برخاست کیا گیا تھا ۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی سابقہ دشمنی بھی چلی آرہی تھی ۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن