پشاور، پی ٹی آئی رہنماوں کی وزیراعلٰی ہاؤس میں اہم بیٹھک، اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی رہنماوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک سیئنر پارٹی رہنماؤں میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل عمر ایوب جان، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، اعظم سواتی اور شبلی فراز شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس میں ہونے والے پی ٹی آئی رہنماوں کے اہم اجلاس میں قانون و پارلیمانی امور اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا