پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، سینیٹ الیکشن کیلئَے ٹکٹوں کی تقسیم زیر بحث

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینی ٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم زیر بحث رہی جبکہ اس دوران بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواستیں فکس نہ ہونے پر لطیف کھوسہ سے وضاحت مانگی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں میں مشاورت نہ کرنے کا الزام لگایا۔ یہ بھی کہا گیا کہ سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم غلط کی گئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئِی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے جاری ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں درخواستیں فکس نہ ہونے پر لطیف کھوسہ سے وضاحت مانگی گئی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت