پشاور، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور سٹی میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور سٹی میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اس لئَے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئِ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپر دیر میں سب سے زیادہ 64،رسالپور 61، چراٹ 56، مالم جبہ 55 اور پشاور ائیرپورٹ میں 46ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ پشاور میں‌گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع