موسی زئی انقلاب روڈ پر نامعلوم افرد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زرشاد شہید

ویب ڈیسک: موسی زئی انقلاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت زرشاد ولد فضل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول تھانہ مچنی میں گیٹ میں تعینات تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی صدر سرکل آرباب نعیم حیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کرلئے۔
یاد رہے کہ موسی زئی انقلاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل زرشاد پولیس اہلکار تھا اور تھانہ مچنی گیٹ میں تعینات تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم