پشاور، فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں دو فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ خزانہ کی حدود شیرو جھنگی میں فریقین کے مابین لین دین تنازعہ پر فائرنگ تبادلہ ہوا۔ اس دوران فریق اول نور رحمان ولد ولی رحمان، عمران الرحمن ولد رحمان جاں بحق جبکہ جہانگیر شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ تبادلہ میں‌دوسرے فریق سے فاروق ولد شرافت گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ایس پی رورل ڈویژن تیمور خان نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے