حقیقی آزادی مارچ، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: پی تی آئی حقیقی آزادی مارچ مقدمات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ فیصل جاوید اور علی نواز اعوان کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی جانب سے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار