پی ڈی ایم اے

بارش و ژالہ باری ،پی ڈی ایم اے نے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش و ژالہ باری کے باعث صوبہ بھر میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق بارش و ژالہ باری سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 9 بچے، دو خواتین اور 1 مرد شامل ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 27مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 3 گھروں کو مکمل جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
بارش و ژالہ کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں رونما ہوئے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔
-پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے ،ضلعی انتظامیہ کو دیگر متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے