ڈرائیور جاں بحق

لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائئرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پیزو کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو موت گھاٹ اتار دیا
پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے تتز خیل ہسپتال منتقل کردی ،قتل ہونے والے ڈرائیور کا تعلق وزیرستان سے بتایا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ لکی مروت میں ڈکیتوں کی وارداتوں میں اضافے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی میں جمع