تنخواہوں سے محروم

اپر اورکزئی :تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غلجو کا سٹاف 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک: اپر اورکزئی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غلجو کے ڈاکٹروں اور کلاس فور ملازمین گزشتہ 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،مریضوں کیلئے صحت سہولیات کا بھی فقدان ہے ۔
تنخواہوں کی بندش کے باعث ڈاکٹرز اور کلاس فور ملازمین شدید مالی مشکلات سے دوچار ،ہسپتال میں سرجن میڈیکل سپیشلسٹ موجود نہیں آپریشن اورالٹرا سائونڈ بندش ،دوائیوں کا بھی فقدان مریضوں کو علاج کیلئے باہر جانا پڑ رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 4سالوں سے ہسپتال غیر سرکاری تنظیم چلا رہی ہے تین سال تک مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھی لیکن ایک سال سے ہسپتال کو حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ نہیں ملا ۔
علاقہ عوام نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کیلئے فنڈ مہیا کرنے کے علاوہ ڈاکٹروں کی کمی کو فوری پورا کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر