ظاہر شاہ طورو

ایمل ولی کا منت سماجت کرکے سینیٹر منتخب ہونا شرمناک ہے،ظاہر شاہ طورو

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ایمل ولی خان کا منت سماجت کرکے بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونا افسوسناک اور شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی سو سالہ پرانی پارٹی ہے لیکن اس کے صوبائی سربراہ اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ بڑے دل گردے کے مالک ہیں ایمل ولی خان تحریک انصاف قیادت سے کہتے ہم خیبر پختوخوا سے سینیٹر منتخب کرواتے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ایمل ولی اور فصل الرحمان کا بلوچستان جانے پر افسوس ہے ،سربراہ جے یو آئی نے بھی بلوچستان کارخ کر لیا ہے جبکہ ایمل ولی کے فیصلے سے اے این پی پر ہمیشہ کیلئے دھبہ لگ چکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق