بجلی مزید مہنگی

عوام کو ایک اور تحفہ ،بجلی مزید مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے عید سے قبل عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا ،پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی کردی گئی ۔
نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف کی تمام ٹیکس مراعات ختم کرنےکی تجویز،مذاکرات جاری