الجزیرہ ٹی وی پر اسرائیل میں پابندی، پارلیمنٹ نے منظوری دیدی

ویب ڈیسک: الجزیرہ ٹی وی پر اسرائیل میں مکمل پابندی کیلئے قانونی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی پر اسرائیل کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے قانون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس قانون کے تحت حکومت سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنےکا اختیار رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی مزید اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  مظفر آباد میں حالات کشیدہ،فائرنگ سے 2مظاہرین جاں بحق