صدر مملکت

چینی شہریوں کا تحفظ کیلئے یقینی بنائیں گے،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر چیانگ زئے دونگ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ نے ملاقات کی۔
اہم ملاقات میں دونوں شخصیات نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت اور چینی سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے