دھمکی آمیز خطوط

وزیراعظم، چیف جسٹس اورمریم نوازکے نام کےدھمکی آمیز خطوط برآمد

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک گجراں کے ڈاکخانے کے لیٹر باکس سے وزیراعظم ،چیف جسٹس آف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کے دھمکی آمیز خطوط برآمد ہوئے ہیں ۔
برآمد ہونے والی خطوط میں ایک خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، وزیراعظم شہباز شریف اور دو خطوط پر وزیراعلی پنجاب کے نام درج ہیں جبکہ ان پر ارسال کرنے والوں کا ایڈریس یا کوئی شناخت درج نہیں ہے۔
خطوط مشکوک ہونے پر پوسٹ آفس کے عملے نے پالیسی کے مطابق خطوط روک کر محکمہ ڈاک کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا جبکہ لیٹر بکس سے خطوط نکلے ان میں سے ملنے والی تمام ڈاک کو بھی روک دیا گیا ہے۔
پاکستان پوسٹ آفس کے افسر نے کہا کہ صبح اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات ملنے پر مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کو بھی سفوف والے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے از خود نوٹس کی فل کورٹ ایک سماعت بھی کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان