یوم القدس،پوری قوم صیہونی جارحیت کی مذمت کرتی ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعۃ الوداع کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم القدس پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے صیہونی فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی تسلط قائم کئَ ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں عالمی قوانین کی قدم بہ قدم دھجیاں اڑائے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کے ان اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی تعجب خیز ہے۔
وزیراعطم شہباز شریف کا عالمی یوم القدس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے جس سے اب تک 33 ہزار کے قریب فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ان شہید ہونے ووالے فلسطینیوں میں 17 ہزار بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران 70 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئَ کہا کہ عالمی برادری اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی :پولیس اہلکار مطالبات کے لئے سڑکوں پر آگئے