عالمی یوم القدس، ملک بھرمیں ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ

ویب ڈیسک: عالمی یوم القدس کے حوالے سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت و بلتستان میں بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ان ریلیوں میں علامہ ساجد نقوی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، لیاقت بلوچ سمیت بڑے مذہبی رہنماؤں نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
یوم القدس کی مرکزی ریلی جی سکس ٹو امام بارگاہ سے ڈی چوک تک مجلس وحدت مسلمین کی سربراہی میں نکالی جائے گی، مرکزی یوم القدس ریلی کی قیادت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی