ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک: ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط میں آرشینک کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کو ملنے والی فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہو اہے کہ ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی پائی گئی ہے جس کی مقدار 10 فیصد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار اتنی زہریلی ہوتی ہے کہ اسے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر نہایت منفی اور شدید اثر پڑتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کا سی سی ٹی وی فوٹیج میں پتہ لگ گیا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی نے مشکوک افراد سے تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب