باجوڑ، ضلعی عدالت کی قاتل کو پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: باجوڑ کی ضلعی عدالت نے قتل کے ملزم کو پھانسی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ یاد رہے کہ جرمانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کیا جائیگا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نذیر کے مطابق ملزم پراپنے چچا نورحیم جان ولد محمد علی جان کے قتل عمد کا الزام تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم حمید اللہ ولد نور علی جان سکنہ سکندرو حیاتے باجوڑ پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر دفعہ 302 کے تحت پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نذیر کے مطابق ملزم نے مقتول کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، اس سلسلے میں کیس ضلعی عدالت میں چل رہا تھا۔ =

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ