پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے پی کے 72 اور 82 کے نتائج چیلنج کردیئے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے پی کے 72 اور 82 کے نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن پٹیشنز میں الیکشن کمیشن, ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر, آر اوز اور کامیاب امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہم فارم 45 میں کامیاب ہوئے جبکہ فارم 47 میں مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی جانب سے دائر درخواست میں کہنا ہے کہ فارم 45 میں ڈی آر اوز اور آر اوز نے تبدیلی کی اور نتائج تبدیل کئے۔ فارم 45 اور فارم 46 میں پریزائیڈنگ افسران کے دستخطوں میں فرق ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل پولنگ ایجنٹس، پریزائیڈنگ افسران کو بطور سرکاری گواہ طلب کریں۔ ایک شخص کے ہاتھ کی لکھائی سے کئی فارم 45 بنائے گئے ہیں جو ان نتائج کو مشکوک بناتا ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں بھی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی تھیں لیکن ان کو ٹھیک طریقےسے سنا نہیں گیا اور خارج کر دی گئیں۔
انہوں نے پی کے 72 اور 82 حلقوں کے حوالے سے دائر درخواست میں اپیل کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل فارم 45 نتائج کے مطابق حلقوں کے نتائج مرتب کرنے کا حکم دیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ