پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ:مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فضل سبحان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے سے متعلق ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے اراکین اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 27 مارچ کو عدالت نے ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا لیکن اسپیکر نے حلف لیا نہ حلف برادری کے لیے کوئی اقدامات اٹھائے، اس لیے اب عدالت فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہیں، جب جواب آجائے تو پھر اس کیس کو سنیں گے۔
عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت کے لیے نزدیک تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ ایسے اور بھی کیسز ہیں، جواب آنے پر عید کے بعد سب کو سنیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے حلف سے مشروط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ