ایبٹ آباد، مین بازار کی 4 دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے مین بازار غنی سنز اور اس کے قریب 4 دکانوں میں آچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کی اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 فائر وہیکلز بمہ 20 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق 4 دکانوں میں اچانک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق آگ کی شدت انتہائی زیادہ ہے اس لئے مزید سٹاف طلب کر لیا گیا ہے۔
ضلع ایمرجنسی آفیسر محمد عارف کی ہدایات پر آگ بجھانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایبٹ آباد کے مین بازار کی 4 دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت کے پیش نظر ریسکیو نے مزید نفری طلب کر لی.

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ