رفح پر قبضہ کا اسرائیلی پلان تیار، 40 ہزار خیموں کی خریداری شروع

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین کے علاقے رفح پر قبضہ کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح سے فلسطینیوں کے انخلاء کی تیاری کے لیے 40 ہزار خیمے خرید رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیمے رفح میں متوقع آپریشن کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کے پاس رفح حملے سے پہلے شہریوں کے انخلا کا منصوبہ ہے۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ رفح حماس کا آخری گڑھ ہے جس پر قبضہ کیلئے زمینی فوج بھیجی جائے گی۔
یاد رہے کہ رفح پر قبضہ کے اسرائیلی پلان کی امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ