ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل مدد کیلئے امریکہ کی راہ تکنے لگا

ویب ڈیسک: شام میں ایرانی سفاتخانے پر حملے کے بعد سے جواب میں اسرائیل پر ایرانی حملے کا خوف طاری ہے۔ اس سلسلے میں اسرائِیل مدد کیلئے امریکہ کی جانب دیکھنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس سلسلے میں اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ ایران کے حملے کی صورت میں ان کی سپورٹ کی جائَے گی۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے امریکی صدر نے ہی اسرائیل کو یہ اطلاع پہنچائی تھی کہ شام میں سفاتخانے پر حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایرانی حملے کی صورت میں اسرائیل کی مدد کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید